How to File Return? Income Tax and E-return Complete Detail in Urdu

*انکم ٹیکس کیا ہے؟*
انک ٹیکس گوشوارے کیا ہیں ؟ اور کیسے جمع کرواۓ جا سکتے ہی؟

اگر کسی کی شخص کی سالانہ آمدنی 400000 سے زائد یا ماہانہ آمدنی 33333 سے زائد ہو تو سرکاری ملازم کی تنخواہ سے انکم ٹیکس خودبخود کاٹ لیا جاتا ہے. ٹیکس کی یہ شرح پچھلے سالوں کے مطابق بتائی گئی ہے اب رواں مالی سال میں یہ شرح تبدیل ہے. پیفرا کی پے سلپ سے چیک کر سکتے ہیں کہ انکم ٹیکس کاٹا جا رہا ہے یا نہیں.
رواں مالی سال یعنی کہ جولائی 2019 تا جون 2020 کے لیے سرکاری ملازم کی سالانہ 600000 یا ماہانہ 50000 سے زائد آمدنی پہ ٹیکس ہو گا. اس سے کم آمدنی پر ٹیکس نہیں ہو گا. یہ بات یاد رکھے ٹیکس آٹو سسٹم کے تحت آپ کی تنخواہ سے کاٹ لیا جاتا ہے اور اسکی وضاحت سلپ پہ موجود ہوتی ہے.
ٹیکس گوشوارہ (E-RETURN) کیا ہوتا ہے؟
آپ کی تنخواہ سے سال بھر میں جو ٹیکس کاٹا گیا اور جتنی کل انکم ہوئی FBR کی سائٹ پہ لاگ ان ہو کر فارم فل کرکے بتانا کہ میری اتنی سالانہ انکم ہوئی اور اتنا ٹیکس کاٹا گیا ہے گوشوارہ یا e-return کہلاتا ہے.
گوشوارہ جمع کروانا اس سال سے شروع نہیں بلکہ یہ پچھلے کئی سالوں سے ہے لیکن اب اس پہ زور دیا جا رہاہے. جب آنلائن گوشوارہ جمع کر دیں گے تو آپ فائلر بن جائیں گے. اگر اپ کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کاٹا جا رہا ہے اور آپ
fbr کی سائٹ پہ گوشوارہ جمع نہیں کرتے تو آپ فائلر نہیں ہوں گے. ٹیکس دینے کے باوجود اپ نان فائلر کہلاۓ گے.
گوشوارہ (E-Retuen) کیسے جمع کروانا؟؟؟
ٹیکس سال جولائی سے شروع ہوتا ہے اور اگلے سال جون تک ہو تاہے. اب اس سال میں مثال کے طور پہ جولائی 2017 سے جون 2018 تک جتنا ٹیکس اپ کی تنخواہ سے کاٹا گیا تھا. اب آپ نے FBR کی سائٹ پہ جا کر رجسٹریشن کرنی ہے اور پھر لاگ ان ہو کر 2 فارم مکمل کرکے submit کرنے ہو تے ہیں. ان فارم میں( فارم نمبر 1-114 ) پہ اپ نے اپنی کل انکم او ر جتنا ٹیکس اپ کی پے سے چارج ہوا تھا اس کا اندراج کرنا ہے. آپ نے جولائی 2017 سے جون 2018 تک کی تمام پے سلپ سے گراس تنخواہوں کو جمع کر لینا ہے وہ آپ کی کل سالانہ انکم ہو گی. اور جون کی سلپ پہ کل ٹیکس لکھا ہو گا جو کہ اپ کی تنخواہ سے کاٹا گیا تھا.
اس کے بعد فارم 2-116 کھول کر اس میں اپ نے اس سال کے کل اخراجات او ر اثاثے درج کرنے ہیں یہ بھی بتانا ہے کہ آپ کی جتنی سالانہ انکم تھی اس میں سے کتنی آپ کے سیونگ ہے جو سیونگ ہے وہ کیش پڑا ہے یا بینک میں یا اپ نے کوئی گاڑی خرید لی ہے یا آپ نے کسی کو گفٹ کر دی ہے. تمام اندر
lج کرنے کے بعد اپ نے فارم سب مٹ کر دینا ہے. پھر فارم 1-114 بھی سب مٹ کر دینا ہے.
جب آپ یہ کام کر لیں تو أپ کا گوشوارہ جمع ہو گیا. یہ گوشوارے ہر سال اکتوبر میں جمع کروا
ۓ جاتے ہیں.
جو نیا نوٹیفکیشن آیا ہے اس میں یہ کہا گیا ہے کہ سال 2017 تا 2018 کے گوشوارے جو کہ اکتوبر 2018 میں جمع کروانے تھے جو لوگ نہیں کروا سکے وہ 2 اگست سے پہلے پہلے جمع کر وا سکتے ہیں.
Top of Form

No comments:

Post a Comment

Type Your Comment Here