ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے تحریری ٹیسٹ کے سوالات

دوستو جب آپ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے لیے ٹریفک
 پولیس کے آفس جاتے ہیں ہیں تو وہاں پر سب سے پہلے تحریری ٹیسٹ ہوتا ہے اگر آپ یہ تحریری ٹیسٹ پاس کر لیتے ہیں تو اس کے بعد ٹریفک سائن کے متعلق پوچھا جاتا ہے اور ٹریفک سائن کے بعد آپ سے پریکٹیکل ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔
دوستوں عموما ٹریفک پولیس والے تحریری ٹیسٹ میں فیل کر دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ٹیسٹ تھوڑا مشکل ہوتا ہے اور سمجھ نہیں آتی کہ تیاری کدھر سے کی جائے تو اب آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں آپ کو تحریری ٹیسٹ کے متعلق اہم سوالات بتاوں گا جو کہ آپ کو پتا ھونے چاہیئے۔
آپ کو ٹریفک کے قوانین کے متعلق پتا ہونا چاہیے
موٹر گاڑیوں کے قانون کے تحت پانچ قسم کے نشانات ترتیب دیے گئے ہیں
اول  انتباہی نشانات 
دوئم باضابطہ نشانات
سوئم لازمی نشانات
چہارم اطلاعی نشانات 
پنجم سڑک کے درمیان کھینچی گئی سفید و پیلے رنگ کی لکیریں

دوستو ابھی آپ لوگوں کو یہ پتہ ہونا چاہیئے کہ
 انتباہی نشانات بتالیس42  ہوتے ہیں
جبکہ بظابطہ نشانات 31 ہوتے ہیں
لازمی نشانات کی تعداد 15 ہے
اطلاعی نشانات کی تعداد 23 ہے

یاد رکھیے کہ ابھی آپ نے جو جو ٹریفک کے قوانین و ضوابط والی والی کتاب سے آپ نے یہ نشانات دیکھ لینے ہیں
جب آپ یہ نشانات دیکھیں گے تو آپ یہ بات نوٹ کریں گے کہ انتباہی نشانات تکون کی شکل میں ہوتے ہیں
جبکہ بظابطہ نشانات تکون اور گول دو شکل میں ہوتے ہیں
لازمی نشانات گول شکل میں ہوتے ہیں
اطلاعی نشانات نعت چکور یا ڈبے کی طرح کی شکل کے ہوتے ہیں

دوستو تو اسی طرح اگر ہم گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے کتنا فاصلہ ہم رکھیں گے
یہ سوال بہت اہم ہے کیونکہ ہر پیپر میں تقریبا یہ سوال پوچھا جاتا ہے
تو دوستو اگر آپ 30 کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ 40 فٹ کا رکھیں گے
اگر آپ 50 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ 80 فٹ کا رکھیں گے
اگر آپ 65کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ 120 فٹ رکھیں گے
اگر آپ اسی کلومیٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ 180 فٹ رکھیں گے 
اگر آپ 95 کلو میٹر کی رفتار سے سے گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ 240 فٹ رکھیں گے
اگر آپ ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے ہیں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ 315فٹ رکھیں گے

دوستو یہ جو میں نے اوپر رفتار اور فاصلہ بتایا ہے یہ درست ہے 

کیا آپ کو معلوم ہے کہ گاڑی کا سٹیرنگ تین بجے اور دس بجے کے رخ پہ ہوتا ہے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کار یا ایل ٹی وی کی سپیڈ موٹروے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار میں ہوتی ہے

جبکہ ایچ ٹی وی اور پی ایس بی گاڑیوں کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہوتی ہے

یہ جو اوپر فاصلہ لکھا ہوا کہ ہم کتنے کلومیٹر کی رفتار سے چلائیں گے تو کتنا فاصلہ رکھیں گے یہ ایک کتاب سے لکھ لیا تھا یہ غلط ہے
ابھی درست کیا ہے درست یہ ہے کہ کہ ہم اگر بارش نہیں ہوری نارمل موسم ہے تو ہم اگلی گاڑی سے دو فٹ فی کلو میٹر فاصلہ رکھیں گے بارش کی صورت میں ہم اگلی گاڑی سے سے چار 4 فٹ فی کلو میٹر فاصلہ رکھیں گے اسی طرح برفباری کی صورت میں ہم اگلی گاڑی سے فاصلہ  آٹھ فٹ فی کلومیٹر رکھیں گے

گاڑی کی تیسری آنکھ عقبی شیشہ کہلاتی ہے ہے

اگر ہم نے گول چکر سے باہر نکلنا ہے تو ہم بائیں اشارہ دیں گے

بیٹا باپ کے لسنس پر گاڑی نہیں چلا سکتا

لرننگ پرمٹ پر جی ٹی روڈ پہ گاڑی نہیں چلائی جا سکتی تی

کسی بھی صورت میں چاہیے ایمرجنسی کی سچویشن ہو  موبائل فون استعمال نہیں کیا جاسکتا ڈرائیونگ کرتے وقت

لائن اور لین دو علیحدہ چیزیں ہیں





No comments:

Post a Comment

Type Your Comment Here